آؤ شب قدر تلاش كرتے ہیں



آؤ شب قدر تلاش كرتے ہیں


بسم اللہ الرحمن الرحیم
 رحمتوں وبركتوں سے لبریزہوكر مبارك ومسعودمہینہ ماہ رمضان ہمیں نصیب ہوا۔ اس میں جہاں بہت سارے انعامات ونوازشات كے اسباب وذرائع اللہ نے ركھے ہیں‏، وہیں خصوصی انعام اور كم وقت میں کثیر رحمتوں وبركتوں كوسمیٹنے كے لیے ایك شب ‏"شب قدر" كو اللہ تبارک وتعالی نے متعین كرركھا ہے‏؛ یہی شب قدر ہے، جس كی تلاش وجستجومیں دیوانگی كے ساتھ بزرگان دین‏، خاصان خدا‏، پیارےآقا ﷺكی بڑی سنت اعتكاف كو عملانےكی كوشش كرتے ہیں ۔ 
كتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ، جن كو اس رات میں تلاوت ونوافل اور ذكر واذكاركا موقع ہم دست ہوتا ہے ۔ اسی شب كی تلاش كے لیے آپ ﷺ تاریک غاروں میں روپوش ہوكر، مخلوق سے انقطاع كر كے، دین حنیف كی حقیقی مثال پیش كرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں سربسجود رہنے كے لیے جایاكرتے تھے ۔

سابقہ امتوں كے لوگوں كو لمبی عمریں ملی تھیں، توان كو زیادہ عبادت كا موقع ملا تھا؛ لیكن اس امت كے لوگوں كی عمریں كم ہوتی ہیں، تو ان كے برابر عبادت كا موقع كہاں ملے گا ؟ صحابہ ؓ اور اس امت مرحومہ پررحمت وشفقت كا معاملہ كرتے ہوئے اس خاص مہینے میں جہاں پر عبادتوں كا ثواب  70 گنا ہوجاتا ہے ۔
 شب قدر كو مانگا، تو اللہ تبارک وتعالی نے اپنے پیارے نبیﷺ كی دعاء قبول كرتے ہوئے ایک شب "شب قدر" عنایت فرمائی؛ یہ شب قدر اتنی معزز اور بابركت ہے كہ اس رات میں خدا تعالی نے اپنا پاك كلام قرآن كریم لوح محفوظ سے ‏آسمان دنیا پر نازل فرمایا‏، اس شب قدرمیں روح الامین‏،سلطان الملائكہ حضرت جبرئیل علیہ السلام فرشتوں كی ایك بڑی جماعت كی قیادت كرتے ہوئے آسمان دنیا پر جلوہ گر ہو تے ہیں اور عبادتو ں میں مصروف لوگوں كے ساتھ مل كر ان كی عبادتوں كو چار چاند لگاتے ہیں‏،دعائیں كرنے والوں كی دعاؤں پر آمین كہتےہیں ‏اور باری تعالی خود بھی آسمان دنیا ءپرجلوہ افروز ہوكر اپنے محبوب بندوں كی گریہ وزاری سنتے ہیں‏،حاجت روائی فرماتے ہیں اور ان كی طرف سے صدا آتی ہے كہ ‏: ’’ہے كوئی مانگنے والاكہ اس كی حاجتوں كی تكمیل كی جائے‘‘ ‏،
 ’’ہے كوئی مغفرت چاہنے والا كہ اس كو معاف كیا جائے‘‘ ‏؛ یہ سلسلہ پوری رات طلوع فجر تك رہتا ہے ‏ اور اس سلامتی كی صداؤں سے پوری فضاء معطر ہو جاتی ہے ‏، نیزاس شب میں عبادت ‏، ہزار مہینوں كی راتوں میں عبادت كرنے كاثواب؛ بلكہ اس سے بھی بڑھ كر ملتاہے۔
دوستو! كتنے خوش نصیب ہیں، وہ لوگ جن كو ہر سال اس ماہ كی عبادت كے ساتھ ساتھ شب قدر كی عبادت كی بھی توفیق ملتی ہے اور خاص طور سے اخیر عشرے كا اعتكاف (جس كا حقیقی مقصد بھی شب قدر كی تلاش ہے ) كرتے ہیں ۔

تو آئیے ساتھیو! اگر ہم پورے عشرے كا اعتكاف نہیں كرسكتے، تو گھبرانے كی ضرورت نہیں‏، پورے اہتمام كے ساتھ تراویح اور پنج وقتہ نمازوں كو تكبیر اولی كے ساتھ پڑھیں اور راتوں رات خصوصاً  (طاق راتوں میں ) اگر ہو سكے تو پوری رات صلاۃ التسبیح ‏،تہجد ‏،قضاء عمری ‏،تلاوت اور ذكروتسبیح كے ساتھ گزاریں؛ ورنہ صرف رات كی نمازوں كو پورے اہتمام: تكبیر اولی اور صف اولی كے التزام كے ساتھ ادا كریں ‏اور ہر قسم كے گناہ اور لایعنی باتوں سے كلی طور پر احتراز واجتناب كریں‏۔ ان شاء اللہ آپ بھی قیام لیلۃ القدر كے ثواب سے مشرف ہوں گے .

پھر دیر كس بات كی؟ ابھي تیاری شروع كردیں ‏،طلب وجستجو میں ہمہ تن مشغول ہو جائیں‏، اللہ ہم سب كو شب قدر كی تلاش وجستجو كی توفیق نصیب فرمائے‏، ‏آمین۔
    

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے