رمضان : روزہ داروں کی خدمت میں چند تحفے


رمضان : روزہ داروں کی خدمت میں چند تحفے


آج ہم اپنے مو من بھائیوں کی خدمت میں کچھ تحفے پیش کر نا چا ہتے ہیں ایک مسلما ن کے لیے ہم سب کے مقتدا، رہنما اور نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیما ت وہدایا ت سے اچھا تحفہ اور کیا ہو سکتا ہے؛ بطورخاص رمضا ن کے ا س با بر کت مہینہ میں ، ہمارے روزہ دا ربھائیو ں کے لیے تو اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو ہی نہیں سکتی ، اس لیے عملی زندگی سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ احا دیث کی خو شبوؤں سے آپ کو معطر کر نا چا ہو ں گا ،یقین جانئے کہ اگر عمل ہما را رفیق بن گیا تو یہ احا دیث دنیا اور آخر ت میں ہمارے لیے خیروفلا ح کے راستے اور سعا دت ونیک بختی کے دروازے کھو لنے میں معا ون ثا بت ہوں گی ، ذیل میں احا دیث پیش خدمت ہیں ۔

(۱)آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشا د فر ماتے ہیں کہ جس شخص نے صبح سو یرے ’’لا الہ الا اللہ، وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شییٔ قدیر‘‘پڑھا !تو حضر ت اسما عیل علیہ السلام کی گردن کے برابر اس کو اجر ملے گا ، دس نیکیا ں لکھ دی جا ئیں گی ، دس گنا ہ مٹا دیے جا ئیں گے ، دس درجا ت بلند ہو ں گے ، اور شام تک وہ شیطا ن سے محفو ظ رہے گا ، اور اگر کسی نے شا م کے وقت یہ دعا پڑھ لی تو صبح تک اس کو یہی اجر ملتا رہے گا (مسند احمد ، ابو دائود ، ابن ما جہ )

(۲) ایک حدیث میں اللہ کے رسو ل ؐ فر ما تے ہیں !جس شخص نے صبح یا شام کے وقت ’’اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إلٰہَ أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ أَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَيَّ، وَأَبُوْئُ بِذَنْبِيْ، فَاغْفِرْلِيْ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ ‘‘پڑھا اور اسی دن یا رات میں اس کی وفا ت ہو گئی تو وہ جنت میں دا خل ہو گا (امام بخا ریؒ نے اس حدیث کو دوسرے الفا ظ میں روا یت کیا ہے، مسند احمد ، ابو دا ئود ، نسائی ، ابن ما جہ ، ابن حبان ، مستدرک حا کم )۔

(۳) نبی اکر م ؐ ارشا د فر ما تے ہیں کہ اگر کو ئی شخص صبح و شا م کے وقت ’’سبحا ن اللہ العظیم وبحمدہ ‘‘سو مر تبہ پڑھتا ہے، تو قیا مت کے دن کوئی بھی شخص اپنے نامۂ اعما ل میں اس سے بڑا اجر نہیں لائے گا ،ہاں !وہ شخص جس نے یہ دعا ء پڑھی ہو گی۔  (مسلم ، مسند احمد ، ابو دائود، تر مذی )

(۴) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشا د فر ما تے ہیں کہ جس شخص نے ’’رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإِیْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا ‘‘پڑھ لیا تو اس کے لیے جنت وا جب ہو گئی ۔

(۵) ارشا د فر مایا حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس شخص نے ’’سبحا ن اللہ وبحمدہ ‘‘ایک دن میں سو مر تبہ پڑھا تو اس کے گنا ہ مٹادیے جا ئیں گے؛ اگر چہ سمندر کے جھا گ کے بر ابر کیو ں نہ ہو ں ۔

(۶) نبی رحمت ؐ ارشا د فر ماتے ہیں جس شخص نے شا م کے وقت ’’بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِيْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيئٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلاَ فِيْ السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ‘‘تین مر تبہ پڑھا ، تو صبح تک اس کو کوئی مصیبت اور بلا نہیں پہنچ سکتی ، اور جس شخص نے صبح کے وقت یہی دعا ء پڑ ھ لی تو شا م تک اس کو کوئی مصیبت اور بلا نہیں پہو نچ سکتی۔ (ابو دائود ، ابن ما جہ، مستد رک حا کم )

(۷) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت : ’’بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، لاَ حَوْلَ وَلاَقُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ ‘‘پڑھتا ہے تو اس سے کہا جا تا ہے کہ اللہ تیرا محا فظ ہے اور شیطا ن کو اس سے دور کر دیا جا تا ہے، (تر مذی ، ابودا ئود ، ابن حبا ن )

 (۸) حضو ر اکر م صلی اللہ علیہ وسلم ارشا د فر ما تے ہیں : اگر کوئی شخص اذا ن سنتے وقت ’’وَاَنَا أَشْہَدُ اَنْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِمُحَّمَدٍ رَسُوْلاً، وَبِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا ‘‘پڑھتا ہے تو اس کے سا رے سا بقہ گنا ہ معا ف کر دیے جا تے ہیں ۔ (مسلم )

(۹)آپ ؐ ارشا د فر ما تے ہیں جوشخص ’’قل ہو اللہ احد ‘‘دس مر تبہ پڑھتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت میںایک گھر تعمیر کر تے ہیں۔ (مسند احمد )

(۱۰) حضرت محمد مصطفی ؐ کا فرما ن ہے: جو شخص جمعہ کے دن سو رۂ کہف پڑھتا ہے، تو اگلے جمعہ تک اللہ اس کے لیے ، روشنی کا کا م کر تے ہیں۔ (مستدر ک حا کم ، بیہقی )

(۱۱) آپ ؐ ارشا د فر ما تے ہیں جوشخص ہر فر ض نما زکے بعد’’ آیت الکرسی ‘‘پڑھتا ہے ، اس کو جنت میں دا خل ہو نے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔ (ابن حبا ن ، نسا ئی )

(۱۲) ارشا د فر مایا آ پ ؐ نے کہ جس شخص نے ’’قل ہو اللہ أحد‘‘پڑھا اس نے گو یا تہا ئی قر آ ن پڑھ لیا ۔ (مسند احمد ، نسا ئی ، تر مذی )
(۱۳) آپ ؐ کافرما ن ہے: جس نے ایک رات میں سو آیتیں پڑھ لیں اس کے لیے پو ر ی ایک رات کی عبا دت لکھی جاتی ہے۔ (مسند احمد ، نسا ئی )

پیغمبر اسلا م حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پا کیزہ تعلیمات اور آپ کی ہدایا ت کے خو بصو رت گلدستوں سے یہ چند منتخبا ت آپ کی خدمت میں پیش کیے گئے ہیں ،رمضا ن کے ان با قی چند لمحا ت میں بھی اگر ہم نے صر ف انہیںدعا ئوں کا اہتما م کر لیا تو رحمت حق بلا شبہ اپنے انعام و اکرا م کی با رش سے ہما ری خطائوں کی سیا ہی کو صا ف کردے گی ، اب ہر انسا ن اپنا اپنا ظر ف دیکھے ،۔۔۔۔۔۔۔  خدایا ! ہمیں عمل کی تو فیق دے ۔

اللّٰہُمَّ أعِنَّا عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ آمین


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے