آؤ! ہم سب رمضان ایسے گذاریں۔


آؤ! ہم سب رمضان ایسے گذاریں۔

آؤ! ہم سب رمضان ایسے گذاریں۔   

 از: محمد عمران حیدرآباد 
____________
ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان کا مہینہ نیکیوں کا موسم(سیزن) ہے،اس میں ایک نیکی کا ثواب ستر درجہ بڑھ جاتا ہے،اس کے علاوہ اور بھی فضائل ہیں،جو آپ سب سنتے ہی رہتے ہیں۔
اسی وجہ سے سب ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں اپنے اوقات زیادہ سے زیادہ نیکیوں اور دینی کاموں میں صرف کریں۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ آج کے دور میں وقت کو ضائع کرنے والی چیزیں بہت زیادہ ہوچکی ہیں۔۔
ایسے میں  اپنے قیمتی وقت کی حفاظت اور ان مبارک لمحات کی قدر کرنے والے اپنے لئے ایک نصب العین،اور ہدف (ٹارگٹ)متعین کرلیتے ہیں کہ ان شاء اللہ ہمیں کسی بھی حال میں یہ کام کرنا ہے۔۔پھر ہمت بھی ان کی جوان ہوجاتی ہے،قدرت بھی ان کے عزائم کی لاج رکھتی ہے۔


ارادہ ہوا کہ اس تحریر کے ذریعہ چند ایسے ٹارگٹس کی طرف رہنمائی کی جاے۔جو مرد و خواتین،جوان و بوڑھے سب ہی بآسانی انجام دے سکتے ہیں۔
ان شاء اللہ۔

ٹارگٹ(١):
 رمضان المبارک میں تین قرآن کریم کی تلاوت 
یعنی روزآنہ کی تین پارے تلاوت کی ترتیب۔

١۔قرآن کریم ہمارے آقا علیہ السلام کی خدمت میں،کہ سب سے زیادہ احسانات ہم پر مخلوق میں آپ ہی کے ہیں۔
٢.ایک اپنے کسی عزیز مرحوم کے لۓ۔
٣.ایک ہمارے اپنے لئے۔۔

ٹارگٹ(٢):
روزانہ پانچ نمازیں مکمل سنتوں کے ساتھ

ٹارگٹ(٣):
 روزانہ نماز تہجّد اور اس کے بعد اللہ سے کم از کم پانچ منٹ دعا

ٹارگٹ(٤):
روزانہ درود شریف کی پانچ  تسبیحات 
یعنی ایک پانچ سو  مرتبہ درود شریف صبح شام کے مختلف اوقات میں۔۔اپنی اپنی سہولت کے اعتبار سے۔۔(کوئ بھی درود شریف کا انتخاب فرماسکتے ہیں۔
آسانی کے لۓ ایک یہ بھی ہے۔
اَللّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ

ٹارگٹ (٥):
روزانہ استغفار کی پانچ تسبیحات۔ 
یعنی پانچ سو دفعہ استغفار۔
آسانی کے لئے ایک لکھا جاتا ہے۔
ٔأسْتَغْفِرُاللّہَ ربِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَأتُوبُ إلَیْہِ،

ٹارگٹ(٦):
روزانہ افطار سے قبل کم از کم پانچ منٹ دعا کا اہتمام۔

ٹارگٹ (٧):
موبائل فون کا کم سے کم استعمال
۔۔(یعنی اگر ہم ضرورت کی وجہ سے استعمال بھی کریں تو اس وقت کو نوٹ کرلیں کہ کتنا استعمال کۓ ہیں۔۔پھر مہینہ کے آخر میں مکمل وقت کا حساب کرلیں۔۔جن کا استعمال سب سے کم ہوگا اگر چہ وہ ضرورت ہی کے سبب ہو،وہ سب سے زیادہ نمبرات کے مستحق ہوں گے۔۔



نوٹ(١):ان ساری باتوں پر عمل کرنا آسان ہو، اس کی ایک ترتیب یہ بھی ہے کہ چند گھرانوں  یا فیملیوں کے مرد حضرات اپنا ایک گروپ بنالیں اور اللہ کے لیے اس میں روزآنہ کی کارگذاری لکھ بھیجیں،
یا چند بے تکلف دوست احباب آپس میں اس ترکیب کو اپنائیں،
ایسے ہی چند خواتین آپس میں معاہدہ کرلیں کہ ہم سب مل کر یہ کام کریں گے اور ہر ایک دوسرے کی بنسبت اچھے انداز میں رمضان گذارنے کی کوشش کریں گے۔

نوٹ(٢):
تَعَاوَنُوا عَلیَ الْبِرِّ وَالتَّقْویٰ (نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو) قرآن کریم کے اس حکم پر عمل کرنے کی غرض سے اپنے جاننے والوں اور محبت کرنے والوں کو بھی یہ ترتیب بتائیں۔

اللہ پاک آسان فرمائے،اور ہم سب کو رمضان المبارک کے اوقات اپنے پسندیدہ اعمال میں صرف کرنے کی توفیق دے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے