مطالعہ نظم ونسق (The study of Administration) قسط ۴


مطالعہ نظم ونسق (The study of Administration) قسط ۴


تحریر: وقار احمد (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)

تقابلی نظم ونسق عامہ (Comparative Public Administration): 

تقابلی نظم ونسق عامہ دو اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے:
(1) بین قومی نظم ونسق عامہ کا مطالعہ۔
(2) نظریہ سازی۔

تقابلہ نظم ونسق عامہ' روایتی امریکی نظم ونسق عامہ سے دو اعتبار سے مختلف ہے، بقول: Nicholas Henry.
(1) امریکی نظم ونسق عامہ "تمدنی حد بندیوں" میں جکڑا ہوا تھا، جب کہ تقابلی نظم ونسق عامہ اس سے آزاد ہوکر حقیقی معنوں میں "بین تمدنی" نوعیت کا حامل تھا۔
(2) روایتی نظم ونسق عامہ کی نوعیت انفرادی تھی، جب کہ تقابلی نظم ونسق عامہ کی نوعیت عالمگیر رویہ و عمل کی ہے؛ چناں چہ نظم ونسق عامہ کا تقابلی مطالعہ "نظریہ سازی" کی ایک کوشش ہے۔
1939ء میں قائم امریکی سوسائٹی فار پبلک ایڈمنسٹریشن نے 1960ء میں تقابلی نظم ونسق عامہ کے قیام کے لیے ایک گروپ: "C.A.G" تشکیل دیا (Comparative Administration Group)؛ کئی ممتاز ماہرین اس کے اراکین تھے، جنہوں نے تقابلی نظم ونسق عامہ کو "نظم ونسق عامہ کے نظریات کا مختلف النوع تمدنوں اور قومی حالات پر اطلاق قرار دیا"۔

فیرل ہیڈی Ferrel Heady کے مطابق تقابلی نظم ونسق عامہ نے حسب ذیل پانچ اہم دانشورانہ سرگرمیاں انجام دی ہیں: 
(1) نظریہ کی تلاش۔ (2) عملی اطلاق کی جستجو۔ (3) جہاں کہیں ضرورت ہو، تقابلی سیاست سے تعاون وتعلق۔ (4) روایتی انتظامی قانون میں تربیت پانے والے محققین کے مفادات۔ (5) نظم ونسق عامہ کے رواں مسائل کا تقابلی تجزیہ۔

فریڈ رگس نے تقابلی نظم ونسق عامہ کے حسب ذیل چار مقاصد کی نشاندہی کی ہے:

(1) ممتاز نظام یا نظاموں کو جاننا اور سیکھنا۔
(2) انتظامی اصلاح کی حکمت عملیوں کو سمجھنا۔
(3) مختلف ممالک اور نظاموں کے دفتر شاہی رویہ میں پائے جانے والے فرق کی وضاحت کرنا۔
(4) کسی دیے گئے ماحول میں کسی خاص نظم ونسق کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی جانچ کرنا۔
فریڈ رگس کے الفاظ میں تقابلی نظم ونسق عامہ نام ہے : (1) تجربی، واقعاتی اور سائنٹفک مطالعہ کا۔ (2) وسیع اور عالمگیر مطالعہ کا اور (3) ماحولیاتی خارجی عوامل کے مطالعہ کا۔

نظم نسق عامہ کے تقابلی مطالعہ نے کئی طریقے (رسائی) Approach وضع کیے ہیں، جن میں اہم یہ ہیں:

(1) The Bureaucratic System Approach.
(2) The input - output System Approach.
(3) The Component System Approach.
لیکن 1970ء کے دہے میں تقابلی نظم ونسق عامہ کو زوال حاصل ہوا۔ 1971ء میں فورڈ فاؤنڈیشن نے رقمی امداد بند کردی، تو 1973ء میں CAG ہی تحلیل ہوگئی، چناں چہ Peter Savage (جو The Journal of Comparative Administration کا ایڈیٹر تھا) نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تقابلی مطالعہ نظم ونسق عامہ کا آغاز کسی مقصد کے بغیر ہوا تھا اور کسی حصول کے بغیر ہی ختم ہوگیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے