اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا


دارالعلوم دیوبند (19 مئی 2020)

دارالعلوم دیوبند کے مؤقر استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد دامت برکاتہم العالیہ آج بتاریخ 19 مئی 25 رمضان المبارک منگل کے دن چاشت کے وقت اس دنیا کو الوداع کہہ گئے اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
حضرت مفتی سعید احمد پالنپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تدفین تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اوشیوارہ مسلم قبرستان جوگیشوری ویسٹ ممبئی میں ہوگی 
یہ اطلاع ہمارے ایک خصوصی نمائندے نے دی ہے
یاد رہے حضرت الاستاد دامت برکاتہم العالیہ کی طبیعت 18 مئی دو شنبہ کو  بہت سیریس ہو گئی تھی خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حضرت الاستاذ کے پھیپھڑے میں پانی چلا گیا تھا جس کی وجہ سے آپ کو سانس لینے میں کافی دقت ہو رہی تھی اسی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ( ICU ) انتہائ نگہداشت کے شعبے میں داخل کر دیے گئے تھے علاج ومعالجہ ہوتا رہا دن بدن طبیعت میں سدھار آتا گیا مگر گزشتہ کل بروز دوشنبہ 18 مئی آپ کی طبیعت یک بیک تشویشناک ہوگئی جس کی وجہ سے دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور طبیعت سنبھل نہ سکی کی آخرکار 19 مائی بروز منگل  30: 6 مولائے حقیقی سے جاملے اور اس دارفانی کو خیرباد کہہ گئے اناللہ وانا الیہ راجعون 
حضرت کی بے پایاں خدمات اور امت پر کروڑوں احسانات ہیں لاکھوں کی تعداد میں تلامذہ آج حضرت کے وصال پر غمزدہ ہیں اور رب العالمین سے دعاگو ہیں کہ اللہ حضرت الاستاذ کو جنت الفردوس میں خاص مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آپ کی کل تیرہ  اولادیں ہوئیں گیارہ صاحب زادے اور دو صاحب زادیاں ، جب کی دو صاحب زادے رشید احمد اور سعید  احمد اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ، حضرت الاستاذ دارالعلوم کے شیخ الحدیث اور صدرالمدرسین تھے ،حدیثی خدمات میں آپ کی مشہور و معروف تصنیف  تحفۃ الالمعی شرح ترمذی اور تحفۃ القاری شرح بخاری بےحد مقبول رہی ہیں۔
اور بھی دیگر چھوٹی بڑی کتب مدارس میں داخل نصاب ہیں۔
آج امت سے بڑا سرمایہ چلا گیا اللہ امت کو نعم البدل عطاء فرمائے اور اس عمیق خلا کو اپنی شایان شان پر فرمائے۔
تمام طالبان علوم نبوت سے درخواست ہے کہ آج حضرت کے ایصال ثواب کے لئے قرآن کی تلاوت اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔
اللہ اس کار خیر میں ہمیں بھی شامل فرمائے آمین یارب العالمین

شمشير احمد قاسمی 
لجنۃ المؤلفین دیوبند

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے