جنرل نالج دلچسپ معلومات سوال و جواب


اسلام کا دوسرا سبق : سوال و جواب

قارئین کرام ! قرآن کریم سے متعلق سوال و جواب پیش خدمت ہیں، یہ پوسٹ ان لوگوں کے لئے ہے جو ان بنیادی باتوں سے نا آشنا ہیں اس لئے جسے قران کی یہ معلومات پہلے سے ہوں تو وہ اسے share کرکے ثواب حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچائے جزاک الله خیر آئے جانتے ہیں : 

سوال : یہ کیسے معلوم ہوا کہ قرآن شریف خدا تعالی کی کتاب ہے؟
جواب : حضرت محمد مصطفیﷺ نے فرمایا کہ یہ قرآن مجید خدا تعالی کی کتاب ہے خدا تعالی نے میرے اوپر نازل کی ہے یعنی اتاری ہے!

سوال : قرآن مجید حضرت محمدﷺ پر پوراایک مرتبہ اتارا یا تھوڑا تھوڑا ؟ 
جواب : تھوڑا تھوڑا نازل ہوا (کبھی ایک آیت، کبھی دوچارآیتیں، کبھی ایک سورة) جیسی ضرورت ہوتی گئی۔ اترتاگیا ! 

سوال : کتنے دنوں میں پورا قرآن مجید نازل ہوا ؟ 
جواب : تیئیس23 سال میں! 

سوال : قرآن مجید کس طرح نازل ہوتا تھا؟ 
جواب :حضرت جبرئیل علیہ السلام آکر آپ کو آیت يا سورة سنادیتے تھے ، آپ اسے سن کر یار کر لیتے تھے، اورکسی لکھنے والے کو بلاکر لکھوا دیتے تھے!

 سوال : آپ کوخود کیوں نہیں لکھ لیتے تھے؟ 
جواب : اس لئے کہ آپ امّی تھے !

 سوال :  امّی کسے کہتے ہیں؟ 
جواب : جسے نے کسی سے لکھنا ، پڑھنا نہ سیکھا ہو ۔ اسے امی کہتے ہیں اگرچہ حضورﷺ  نے دنیا میں کسی سے علم نہیں سیکھا لیکن خدا تعالی نے آپ کو تمام مخلوق سے زیادہ علم دیا تھا!

سوال : حضرت جبرائیل علیہ السلام کون ہیں ؟
جواب : فرشتے ہیں۔ خدا تعالی کے حکم پیغمبروں کے پاس لاتے تھے!

 سوال : مسلمان خدا تعالی کی بندگی کیسے کرتے ہیں؟ 
جواب : {۱} نماز پڑھتے ہیں، {۲} روزے رکھتے ہیں، {۳} مال کی زکوة دیتے ہیں،{۴} حج ادا کرتے ہیں 
سوال : نماز کسے کہتے ہیں؟ 
جواب : نماز خدا تعالٰے کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے، جو خدا تعالی نے قرآن مجید میں اور حضرت رسول مقبولﷺ نے حدیثوں میں مسلمانوں کو سکھایا ہے!

 سوال :  بندگی کا وہ طریقہ جسے نماز کہتے ہیں کیا ہے؟ 
 جواب : گھر میں یا مسجد میں خدا تعالی کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن شریف پڑھتے ہیں۔ خدا تعالی کی تعریفیں بیان کرتے ہیں۔ اس کی بزرگی، اور تعظیم کرتے ہیں، اس کے سامنے سر جھکاتے  ہیں اور زمین پر سر رکھ کر اس کی بڑائی اور اپنی عاجزی اور ذلت ظاہر کرتے ہیں!

سوال :  مسجد میں نماز پڑھنے سے آدمی خدا تعالٰے کے سامنے ہوتا ہے یا گھر میں؟
 جواب : خدا تعالی ہر جگہ سامنے ہوتا ہے۔ چاہے مسجد میں نماز پڑھو! چاہے گھر میں لیکن مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے!

 سوال : نماز پڑھنے سے پہلے ہاتھ ، منھ ، اور پاؤں دھوتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟ 
جواب : اس کو وضو کہتے ہیں۔ بغیر وضو کے نماز نہیں ہوتی!

سوال : نماز میں کس طرف منہ کر کے کھڑا ہونا چاہئے؟ 
جواب : پچھم کی طرف  (جس طرف شام کو سورج جاکر چھپ جاتا ہے)

سوال : پچھم کی طرف منہ کرنے کا کیوں حکم  دیا گیا؟
جواب : "مکہ معظمہ" میں خدا تعالی کا ایک گھر ہے جسے کعبہ کہتے ہیں۔ اس کی طرف نماز میں منھ کرنا ضروری ہے۔ اور وہ ہمارے شہروں سے پچھم کی طرف ہے اس لئے پچھم کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں!

 سوال : جس طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟ 
جواب : اسے قبلہ کہتے ہیں!

 سوال : دن رات میں نمازیں کتنی مرتبہ پڑھی جاتی ہیں؟
جواب :رات دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں!

سوال : پانچوں نمازوں کے نام کیا ہے؟
جواب : پہلی نماز فجر(جو صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے پڑھی جاتی ہے)
      دوسری نماز ظہر(جو سورج ڈھلنے کے بعد پڑھی جاتی ہے)
      تیسری نماز عصر ( جو سورج چھپنے سے ڈیڑھ½ دو گھنٹے بعد پڑھی جاتی ہے)
چوتھی نماز مغرب (جو شام کو سورج چھپنے کے بعد پڑھی جاتی ہے)
     پانچویں نماز عشاء (ڈیڑھ½ دو گھنٹے رات آنے پر پڑھی جاتی ہے)!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے