اسلام کا پہلا سبق:سوال و جواب

اسلام کا پہلا سبق:سوال و جواب


اسلام کی بنیادی باتوں کا علم ہر مسلمان کو ہونا چاہیے ، اور زندگی کا بھی بھروسہ نہیں کب دغا دے جائے ، اس  لئے مرنے سے پہلے آخرت کی تیّاری ہمارے اوپر لازم ہے.  

اسلام کا پہلا سبق


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِيْمِ
نَحْمَدُ اللّٰهَ الْعَلِيَّ الْعَظِيْمَ وَنُصَلِّيْ عَلٰي  رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمِ

سوال : تم کون ہو (یعنی مذہب کے لحاظ سے تمہارا کیا نام ہے)؟
جواب : مسلمان !

سوال : مسلمانوں کے مذہب کا نام کیا ہے یا تمہارے مذہب کا کیا نام ہے؟
جواب : اسلام ! 

سوال : اسلام کیا سکھاتا ہے یا اسلام کس مذہب کو کہتے ہیں ؟
جواب : اسلام یہ سکھاتا ہے کہ "خدا ایک ہے" بندگی کے لائق وہی ہے اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ۔ اور قرآن شریف خدا تعالیٰ کی کتاب ہے ! اسلام سچا دین ہے ۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اور نیک باتیں اسلام سکھاتا ہے۔

سوال : اسلام کا کلمہ کیا ہے ؟
جواب : اسلام کا کلمہ یہ ہے "
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدُالرَّسُوْلُ اللّٰہِ"   
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

              اس کلمہ کو "کلمۂ طیبہ" اور "کلمۂ توحید" کہتے ہیں!

سوال : کلمۂ شہادت کیا ہے؟
جواب :کلمۂ شہادت یہ ہے "اَشْہَدُ أَنْ لَآ اِلَہَ إِلاَّ اللَّهُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ"
ترجمہ : گواہی دیتا ہوں میں کہ اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں میں کہ محمدﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہی

سوال : ایمان مجمل کیا ہے ؟
جواب : ایمان مجمل یہ ہے "آﻣَﻨْﺖُ بِاللّٰهِ ﮐَﻤَﺎ ھُوَ بِاَسْمَآئِهٖ وَصِفَاتِهٖ  وَ ﻗَﺒِﻠْﺖُ ﺟَﻤِﻴْﻊَ اَﺣْﮑَﺎمِهٖ"
ترجمہ : ایمان لایا میں اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اور صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام احکام قبول کئے۔

سوال : ایمان مفصل کیا ہے ؟
جواب ایمان مفصل یہ ہے " ﺁﻣَﻨْﺖُ بِاللّٰهِ وَ مَلٰئِكَتِهٖ وَ ﮐُﺘُﺒِﻪٖ وَ رُسُلِهٖ وَاﻟْﻴَﻮْمِ الْآﺧِﺮِ وَاﻟْﻘَﺪْرِ ﺧَﻴْﺮِﻩٖ وَ ﺷَﺮِّهٖﻣِﻦَاللّٰهِ ﺗَﻌَﺎلیٰ وَاﻟْﺒَﻌْﺚِ ﺑَﻌْﺪَ اﻟْﻤَﻮْتِ" 
ترجمہ : ایمان لایا میں اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ اچھی اور بری تقدیر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور موت کے بعد اٹھائے جانے پر ۔

سوال : تمہیں کس نے پیدا کیا ؟
جواب : ہمیں اور ہمارے ماں باپ اور آسمانوں اور زمینوں اور تمام مخلوق کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے !

سوال : اللّٰہ تعالیٰ نے دنیا کو کس چیز سے پیدا کیا ؟
جواب : اپنی قدرت اور اپنے حکم سے پیدا کیا ہے !

سوال : جو لوگ خدا تعالیٰ کو نہیں مانتے انہیں کیا کہتے ہیں ؟
جواب : انہیں کافر کہتے ہیں !

سوال : جو لوگ خدا تعالی کے سوا اور چیزوں کی پوجا کرتے ہیں یا دو تین خدا مانتے ہیں انہیں کیا کہتے ہیں ؟
جواب : ایسے لوگوں کو "کافر" اور  "مشرک" کہتے ہیں !

سوال : مشرک بخشے جائیں گے یا نہیں ؟
جواب : مشرکوں کی بخشش نہیں ہوگی ۔ وہ ہمیشہ تکلیف اور عذاب میں رہیں گے !

سوال : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون تھے ؟
جواب : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالی کے بندے اور اس کے رسول اور پیغمبر تھے ۔ ہم ان کی امت میں ہیں !

سوال : ہمارے پیغمبر "حضرت محمد مصطفٰی" صلی اللہ علیہ وسلم کہاں پیدا ہوئے تھے ؟ 
جواب : عرب کے ملک میں "مکہ معظمہ" ایک شہر ہے اس میں پیدا ہوئے تھے !

سوال : آپ کے والد اور دادا کا کیا نام تھا ؟
جواب : آپ کے والد ماجد کا نام "عبداللہ" اور آپ کے دادا کا نام "عبدالمطلب" تھا !

سوال : ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور "پیغمبروں" سے مرتبہ میں بڑے ہیں یا چھوٹے ؟
جواب :  ہمارے پیغمبر ﷺ  مرتبہ سب پیغمبروں سے بڑے اور خدا تعالیٰ کی ساری مخلوق سے زیادہ بزرگ ہیں !

سوال : حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تمام عمر کہاں رہے ؟
جواب : ترپن{53} سال کی عمر تک اپنے شہر مکہ معظمہ میں رہے ، اس کے بعد خدا تعالیٰ کے حکم سے مدینہ منورہ چلے گئے اور دس {10}  سال وہاں رہے پھر تریسٹھ {63}سال کی عمر میں وفات پائی !

سوال : اگر کوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانے وہ کیسا ہے ؟
جواب : جو شخص حضرتﷺ کو خدا تعالیٰ  کا رسول نہ مانے وہ بھی کافر ہے !

سوال : حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا کیا مطلب ہے ؟
جواب : حضرت محمدﷺ کو ماننے کا یہ مطلب ہے کہ آپ کو خدا تعالی کا بھیجا ہوا "پیغمبر" یقین کرے اور خدا کے بعد ساری مخلوق سے آپ کو افضل سمجھے اور آپ سے محبت رکھے اور آپ کے حکموں کی تابعداری کرے !

سوال : یہ کیسے معلوم ہوا کہ حضرت محمدﷺ  خدا کے پیغمبر ہیں ؟
جواب : انہوں نے ایسے اچھے کام کئے اور ایسی ایسی باتیں دکھائیں اور بتائیں جو "پیغمبروں"  کے سوا کوئی شخص نہیں دیکھا اور بتا سکتا !
سوال : یہ کیسے معلوم ہوا کہ قرآن شریف خدا تعالی کی کتاب ہے ؟
جواب : حضرت محمد مصطفیﷺ نے فرمایا کہ یہ قرآن مجید خدا تعالی کی کتاب ہے خدا تعالی نے میرے اوپر نازل کی ہے یعنی اتاری ہے !

سوال : قرآن مجید حضرت محمدﷺ پر پورا ایک مرتبہ اتارا یہ تھوڑا تھوڑا ؟
جواب : تھوڑا تھوڑا نازل ہوا (کبھی ایک آیت  ، کبھی دوچارآیتیں ، کبھی ایک سورة) جیسی ضرورت ہوتی گئی۔ اترتاگیا !

سوال : کتنے دنوں میں پورا قرآن مجید نازل ہوا ؟
جواب : تیئیس {23}  سال میں !

سوال : قرآن مجید کس طرح نازل ہوتا تھا ؟

جواب :حضرت جبرئیل علیہ السلام آکر آپ کو آیت يا سورة سنادیتے تھے ، آپ اسے سن کر یار کر لیتے تھے ، اورکسی لکھنے والے کو بلاکر لکھوا دیتے تھے!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے