جديد مضامين

Saturday, July 18, 2020

اپیل براۓایصال ثواب دعا مغفرت

 اپیل براۓایصال ثواب دعا مغفرت 
انتہائ افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ مشہور عالم دین قاضی شہر کانپور حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی

جمعیتہ علماء اترپردیش کے صدرمحترم ۔ جامعہ محمودیہ کانپورکےبانی و ناطم اعلی ۔ وقاضی شہر کانپور  کا آج  بتاریخ ۱۸ جولائ رات تقریبا دو ۲ بجےشہر کانپور میں انتقال ہوگیاھے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالی مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین
اپیل براۓایصال ثواب دعا مغفرت


آپ جمعیتہ علماء اترپردیش کے صدر ہونے کی حیثیت سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد سے مسلسل ملت کی خدمات  میں مصروف رھے ۔حتی کہ چند دنوں قبل بخارکے عارضہ میں مبتلا ہوئے ۔
دیگر عوارض ۔ شوگر کٹنی کی پرابلم جیسے امراض کی وجہ سے مرض ناقابل کنٹرول ہوتا رہا تو مجبوراً اسپتال میں ایڈ مٹ کئے گئے اور کل رات تقریبا ۸  آٹھ بجے ہارٹ اٹیک کے بعد طبیعت مزید نازک ہونے لگی یہ پروگرام بنایا جا رہا تھا کہ اعلیٰ علاج معالجہ کے لئے دہلی منتقل کردیا جائے مگر مشیت ایزدی کو کچھ اور ہی منظور تھا اور رات تقریباً دو ۲ بجے آپ اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ حضرت والا اپنی علالت میں بھی قوم و ملت کیم مسلسل ملی خدمات میں مصروف رہے اور اسی کی بناء پر شدید بیمار ہوئے مختصر شدید علالت کے بعد آج رات اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی سے دعاء ہے کو وہ آپ کو ملی خدمات کے  طفیل اپنے یہاں اعلیٰ مقام اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین
مفتی محمد واصف عثمانی ویلفیر سوسائٹی /جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ دیوبند کے تمام ذمہ داران اساتزہ وملامین اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ھین اور حضرت علیہ رحمہ کی جدائ کو ایک عظیم حادثہ قوم وملت کیلئے محسوس کرتے ھوئے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ھین اور تمام ملت اسلامیہ سے دعاء مغفرت کی اپیل کرتے ھین کہ رب کریم آپ کو علیین مین جگہ عنایت فرمائے ہم سب کو اور تمام اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
آپ کے انتقال پر ملال  کی نا گہانی خبر سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئ ۔ اور تمام دینی وملی حلقوں میں  صف ماتم بچھ گئی ۔اس قحط الرجال کے دور میں آپ کا ھم سے اتنی عجلت میں  جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا ۔
یہ کسی ایک طبقے کا خسارہ  نھیں ۔۔
بلکہ پوری ملت اسلامیہ کا مشرکہ خسارہ ھے ۔جسکا پر ہونا بظاہر بہت مشکل ھے ۔
تاھم خدا وند قدوس سے دعاء ھیکہ ملت کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے ۔
اور آپ کے قائم کردہ ادارے ۔  اور دیگر درجنوں مدارس ومکاتب۔ جنکی آپ آب یاری کرتے تھے ان سب کی اسی شان کے ساتھ چلتے رھنے کے اسباب عطافرمائے ۔ آمین یارب العالمین

  شریک غم
محمد ابراہیم قاسمی۔
 ناظم  :جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ دیوبند.
سکریٹری : جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور یوپی

No comments: