اسد الدین اویسی کی اترپردیش آمد


اسد الدین اویسی کی اترپردیش آمد،


اسدالدین اویسی کی اترپردیش آمد، جون پور اعظم گڑھ کا دورہ۔ بنارس سے کریں گے انتخابی مہم کی شروعات، کورونا بنا آڑ، مذہبی عبادت گاہوں میں انٹری پر روک۔ 


بصیرت نیوز کے ایڈیٹر مفتی طہ صاحب نے یہ اطلاع دی  


ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر جناب اسد الدین اویسی کل 12 جنوری کو اترپردیش کے جون پور اور اعظم گڑھ کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس کی اطلاع  صوبائی  صدر شوکت ماہلی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے دی تھی۔ جہاں وہ ان کے گاؤں ماہل بھی جاتے۔ 


بتادیں کہ اویسی اترپردیش میں اپنا سیاسی میدان بنانے کے لیے پوری طرح تیاری کرچکے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اور سابق منتری اوم پرکاش راج بھر سے بھی اتحاد کرلیا ہے۔  پچھلے دنوں صوبائی صدر نے لکھنؤ میں پرگتیشیل سماجوادی صدر شیوپال یادو سے بھی ملاقات کی ہے۔ مجلس کے صدر، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کریں گے۔ 


اس بیچ عوام میں یہ بھی خبر  تھی، کہ مجلس کے صدر علاقے کے بڑے مذہبی اداروں میں  جائیں گے، جہاں وہ ان کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔ لیکن خفیہ ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے وہ کسی بھی ایسی جگہ نہیں جائیں گے،جہاں بھیڑ بھاڑ کا امکان ہو۔ کیوں کہ کورونا وائرس کی نئی شکل بھی حال ہی میں پریشان کن رہی ہے۔ واضح ہوکہ مجلس کے صدر کا مشرقی اترپردیش میں یہ پہلا دورہ تھا، اسی لیے کارکنان میں کافی جوش و خروش تھا، لیکن اب ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے ان تمام پروگراموں پر روک لگ گیا ہے ۔اور اب وہ صرف پردیش صدر کے گھر پر جائیں گے،جہاں وہ ان سے ملاقات کریں گے۔اور کچھ پارٹی کارکنان سے بھی ملیں گے۔


منجانب: لجنۃالمؤلفین


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے