آو رب كو منا لیں Aao Rab ko mana lein !



آو رب كو منا لیں  Aao Rab ko mana lein !


✒️..............عبد الحلیم اعظمی


 زندگی کے ہنگامے حسب معمول بپا تھے، بازار بازار یوں سے بھرا تھا، راتوں میں دنوں کا سماں تھا،کہیں تو کرکٹ،فٹبال اور ورلڈ کپ کی مقابلہ آرائیاں تھیں،تو کہیں اداکاراؤں کی اداکاریاں، کہیں تو میڈیا اور صحافیوں کی دروغ بافیاں تھیں،تو کہیں زمانے کے ستمگروں کی ستم ظریفیاں، الغرض! پوری دنیاں میں قرآنی تعبیر کے مطابق : "ظھر الفساد فی البر والبحر " کا نقشہ رقص کناں تھا، ایسے پرفتن حالات میں خدائی دستور کے مطابق انسانیت کو بارہا بیدار کیا گیا، کبھی تو سونامی و سیلاب بھیج کر، تو کبھی زلزلے اور مختلف قسموں سے جھنجھوڑ کر، معاصر معاشرہ بھی ایک ایسے وبائی مرض سے دوچار ہے جس نے اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والی حکومتوں کی نیندیں حرام کر دی، ظالم حکمرانوں کا جینا دوبھر کردیا، جس سے پوری دنیا میں ھاھا کار مچ گیا، ہر طرف ایک ہی صدا ہے، بچاو ! اپنے آپکو اور اپنے ملک کو کرونا وائرس سے، لیکن ! این المفر ؟ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ، اس مرض کی دوا کیا ہے؟ اس درد کا درماں کیا ہے؟ جواب وہی ہے : ففروا الی اللہ! کیوں کہ وہی ایک ہستی ہے جس کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی اپنے وجود کو حرکت نہیں دے سکتا، اسی نے سورج کو روشنی کی ردا، اور چاند کو نور کی قبا پہنائی، پھولوں کو مہک اور تتلیوں کو رنگ کا لباس عطا کیا، تاروں کو چمک اور کلیوں کو چٹک کی آواز بخشی، آسمان کو رفعت کا تاج اور سمندروں کو وسعت کا تخت دیا، زمیں کو زرخیزی کی نعمت اور دریاوں کو بہاو کا حسن بخشا،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے