چل دیے آپ بھی داستاں کہتے کہتے۔۔۔


چل دیے آپ بھی داستاں کہتے کہتے۔۔۔



#مولانا_ابن_الحسن_عباسی

محمد سالم سَرَیَّانوی

ابھی سماجی ذرائع کے توسط سے بہت تکلیف دہ وجانکاہ خبر موصول ہوئی کہ قلم وتحریر کے بادشاہ، ادب وانشاء کے میر اور ماہنامہ"النخیل" کے مدیر مولانا ابن الحسن عباسی مسافرانِ آخرت میں شامل ہوگئے۔ 

إنا لله وإنا إليه راجعون

مولانا کی وفات کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا، ابھی حال ہی میں مولانا کی فیس بک وال سے اطلاع ملی تھی کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، لیکن کیا خبر تھی آپ اسی میں راہئ ملک عدم ہوجائیں گے، لیکن بہر حال ہر ایک کا وقت متعین ہے، مولانا کتاب وقلم کے آدمی تھے، ہم نے ان کو محض کتابوں اور تحریروں سے دیکھا اور جانا ہے، لیکن آپ کی نگارشات کو پڑھ کر یہ احساس ہے کہ ہم نے آپ کو بالمشافہ دیکھا ہے، آپ کے قلم کی چاشنی، ادبیت، برجستگی، عمدگی اور خوبصورتی پڑھنے والے کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہے، اب یہ وقت بھی آیا کہ آپ ہمارے درمیان سے چل دیے، زمانۂ طالب علمی میں علم ومطالعہ کو مہمیز کرنے میں آپ کی مشہور زمانہ کتاب "متاع وقت اور کاروانِ علم" کو بنیادی دخل ہے، میری بھی خوش نصیبی رہی ہے کہ مولانا کے فیس بکی دوستوں میں مَیں بھی شامل رہا، آپ کی خبر وفات پڑھ سخت دھچکا لگا، احساسات میں بے چینی کی کیفیت ہے، واقعی ہم نے بہت قیمتی جوہر کھودیا، ابھی حال ہی میں آپ کے ماہنامہ "النخیل" کا مطالعہ نمبر شائع ہوا تھا، جس کو بصد شوق خریدا، ابھی اس کا مطالعہ چل بھی رہا ہے۔

خدائے واحد مولانا کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے