حضرت قاری صاحب نور اللہ مرقدہ

 

حضرت قاری صاحب نور اللہ مرقدہ

حضرت قاری صاحب نور اللہ مرقدہ "مدنی دارالمطالعہ" کے صرف سرپرست نہیں بل کہ اس کی روح تھے ، فضلاے دارالمطالعہ کی شفاف طبیعت ، سادہ مزاجی اور علم و تحقیق میں خصوصی درک کا سارا سہرا حضرت قاری صاحب کے سر جاتا ہے، آپ برسوں اس قافلۂ علم کی سالاری و سرپرستی فرماتے رہے، اور آپ کی سرپرستی میں بے شمار خامہ کش و معجز بیان افراد تیار ہوئے جو مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں بڑے بڑے نام بھی ہیں۔ 

  زیر نظر رسالے میں برادرم و دیرینہ رفیق مولوی احمد شجاع بجنوری اطال اللہ عمرہ نے مدنی دارالمطالعہ سے قاری صاحب کے اسی تعلق کو اجاگر کیا ہے ، حقیقتا تو یہ ایک تعزیتی سفر نامہ ہے مگر چوں کہ تقریبّا پورا سفرنامہ حضرت قاری صاحب نور اللہ مرقدہ اور دارالمطالعہ کے ارد گرد گھومتا ہے اس لیے اسے "سفر نامے" کا نام دینے کے بجائے "حضرت مولانا  قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری  کے مدنی دارالمطالعہ سے خصوصی تعلق" کا عنوان دیا گیا۔

 مطالعے کے دوران جہاں آپ حضرت قاری صاحب کے طرز حیات اور تربیتی پہلوؤں کا مشاہدہ کریں گے وہیں مرتب موصوف کے اندازِ نگارش اور جمالِ طبع پر داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ پھر جگہ جگہ موقع و محل کے اعتبار سے شعری پیوند کاری تو آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔

  دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف محترم کو خوب ترقیات سے نوازے اور مزید علمی کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  (محمد لقمان سنبھلی)

    نوٹ : کتاب درج ذیل لنک سے ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہے

https://t.me/barqi_kutub_khana/150

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے