جنرل نالج دلچسپ معلومات : تاریخ ہند قسط اول

جنرل نالج دلچسپ معلومات : تاریخ ہند قسط اول

جب سے دنیا ‏آباد ہوئی ہے تب سے روئے زمین پر ہمارے ملك ہندوستان كا وجود ہے۔ اس ملك كے اصل باشندے موھنجودڑو اور ھڑپہ تہذیب كے ماننے والے دراوڑو‏،كول اور بھیل نام كے لوگ تھے۔

✰  3500 سال پہلے ان ہی دراوڑوں كے زمانے میں وسط ایشیاء سے افغانستان ہوتے ہوئے آریہ نسل كے لوگ ہندوستان آئے جو ہندومت كے ماننے والے تھے۔
✰ كچھ دنوں لڑ جھگڑ كر اصل باشندے اور آریہ نسل كے لوگ آپس میں گھل مل گئے۔
✰ ان ہندومت كے پیروكاروں میں بعد میں چار بڑے طبقے بن گئے۔

(1) برہمن  مذہبی امور كی انجام دہی اور عبادات كرنا ان كے حصے میں آیا۔
(2) چھتری  جنگوں اور لرائیوں میں شریك ہونا ان كے حصہ میں آیا۔
(3) ویش 

كاروبار اور كھیتی باڑی وغیرہ كرنا ان كی ذمہ داری قرار پایا۔
(4) شودر  جسمانی محنت اور سماج میں حقیرو ذلیل سمجھے جانے والے كاموں كے لیے یہ ہوئے ۔

✰آریہ نسل كے لوگ اپنے معبودوں كو خوش كرنے كے لیے جو منتر پڑھتے تھے ان كو وید كہتے تھے۔
✰ویدوں میں چار مشہور وید یہ ہیں ۔
(1) رگ وید (2) یجروید (3) سام وید (4) اتھروید 

ان منتروں كے ساتھ ساتھ یہ لوگ اپنے دیوی دیوتاؤں كو خوش كرنے كے لیے جانوروں كی اور اپنی اولادوں تك كی بلی (قربانی) دیتے تھے۔
✰ ان ہندومت كے پیروكاروں كی غلط رسومات كی اصلاح كے لیے ان ہی میں سے شری مہاویر جین آگے بڑھے تو ان كی مخالفت كی گئی جس كی بنا پر جین مذہب وجود میں آیا۔
آگے کی پوسٹ پڑھنے کے لیے ہمارے بلاگ کو سبسکرائب کریں اور فیسبک پر ہمیں فالو کریں جزاک اللہ خیرا
 
                                                                                    

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے