خدایا کرم فرما

خدایا کرم فرما 

 صرف دو منٹ  

خدایا کرم فرما


مذہب اسلام کی بے شمار خصوصیات ہیں لیکن کچھ خصوصیات جو بندہ کو خالق و مالک سے جوڑتی ہیں وہ روزہ نماز اور قرآن کی تلاوت ہے، جب انسان پریشانیوں اور مصیبتوں میں ہوتا ہے تو اللہ سے رجوع کرتا ہے، لغویات سے اجتناب کرتا ہےاور خیر کے کام ڈھونڈ ڈھونڈ  کر کرتا ہے، اور  یہ ایام اس وقت خدا کے غضب اور غصہ کی ایک جھلک ہیں کہ  شاید ہمارا پروردگار ہم سےنا خوش ہے، ہم سے ناراض ہے، ہم سب نے اس کی کما حقہ عبادت نہیں کی، اس کے اوامر و نواہی کی بجا آوری نہیں کی، اور اپنی ہی دنیا میں مگن رہے کہ بس اب اس دارفانی کو الوداع نہیں کہنا، تو آئیے آج ہم سب رب العالمین کو منانے کے لیے  قرآن کریم کی کچھ خاص سورتوں کی تلاوت  کریں (1) سورہ یاسین  (2)سورہ رحمن   (3) سورہ جاثیہ (4) سورہ ملک ۔ ساتھ ہی استغفار کی کثرت اور درود شریف کی برکت اللہ  کے قریب کرے گی نیز خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہمیں معاف کردے اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے آمین یارب العالمین۔
👇
 اور ساتھ ہی ایک گزارش ہے کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے جو کہ ایمان کا نصف حصہ، اور صبح مسواک استعمال کریں جو کہ سنت نبوی ہے اور کلونجی کا استعمال جو کہ طب نبوی ہے کے کچھ دانے نہار منہ پانی سے نگل لیں ان شاءاللہ موت کے علاوہ ہر مرض سے شفا نصیب ہوگی ۔
           
                               حامد اختر
27/March 2020 Friday

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے