آج کی حدیث

حدیث اردو


عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‌‌‏قَالَ:‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ وَطَعْمَهُ:‏ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، ‌‌‏وَأَنْ يُحِبَّ فِي اللَّهِ، ‌‌‏وَأَنْ يَبْغُضَ فِي اللَّهِ، ‌‌‏وَأَنْ تُوقَدَ نَارٌ عَظِيمَةٌ فَيَقَعَ فِيهَا أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا.

سنن النسائي 4990


ترجمہ:

 رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: 

جس انسان کے اندر تین چیزیں ہوں وہ ایمان کی لذت اور مٹھاس کو پا لے گا:

❶ اس کے نزدیک اللہ اور اس کے رسولﷺ سب سے زیادہ محبوب ہوں۔

❷ کسی سے محبت کرے تو اللہ کے لیے کرے اور کسی سے بغض رکھے تو اللہ کے لیے رکھے۔

❸ ایک بڑی آگ دہکا کر اس میں ڈال دیا جانا اسے پسند ہو مگر اللہ کے ساتھ شرک کرنے کو ہرگز روا نہ سمجھے۔


مجلس نشر الحدیث، طلبۂ دارالعلوم دیوبند

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے