دارالعلوم دیوبند

دارالعلوم دیوبند

آج سے تقریباً ڈیڑھ صدیاں قبل آج ہی کے دن، اس سینۂ گیتی پر لازوال اور ابدی مذہب اسلام کا، وہ عظیم الشان محافظ وجود میں آیا تھا، جس نے مذہبِ اسلام کے ہر چھوٹے بڑے دشمن کو ہر موڑ پر جاں توڑ ٹکّر دی، اور اسلام کے دشمنوں کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا، کہ جب تک اس دنیا میں اس کا وجود باقی ہے، اسلام کے خالص اور اصلی خطوط پر چلنے والے اور اس کے تحفظ کے لیے تگ و دو کرنے والے باقی رہیں گے۔

ان ایک سو پچپن برسوں میں چشمِ فلک نے بخوبی مشاہدہ کیا کہ ایک چھوٹے سے انار کے درخت تلے، قائم ہونے والے اس بے مایہ و بے وسیلہ ادارے نے، اپنی تنگ دامانی و بے سر و سامانی کے باوجود وہ وسیع خدمات انجام دیں، جن کے دور رس اور دیرپا اثرات کسی سرمائے و صرفے کے بغیر چہار دانگ عالم میں پھیل گئے، اور کروڑوں تشنہ کاموں کو اپنے شیریں چشموں سے سیراب کیا۔ 

جو وادئ فاراں سے اٹّھی، گونجی ہے وہی تکبیر یہاں

ہستی کے صنم خانوں کے لیے ہوتا ہے حرم تعمیر یہاں

ابن مالک ایوبی

#یومِ_قیامِ_دارالعلوم_دیوبند

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے