کابل کی فتح

طالبان کی کابل فتح پر شیخ احمد بن علی کا بہترین قصیدہ، ترجمہ کے ساتھ

 افغانی شہزادوں اور ان کے امیر کے لیے، کویت کے شیخ حامد بن العلی کا بہترین قصیدہ

اللہ اکبر! اے (ملا ہبۃ اللہ) اخوند *** آپ کے لشکر کے شیر، اسلام کی عزت و سربلندی کا سبب بنے۔

آپ کی فتح تاریخ میں نور سے رقم کی جاۓ گی *** یہ فتح ہماری حطین کی تاریخی فتح کی مانند ہے، جو ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

اور فتحِ قادسیہ کی مانند ہے، جس کی قیادت سعد بن ابی وقاص کر رہے تھے *** جنھوں نے دشمنوں کے بغض و کینے کو پارہ پارہ کر دیا

مسلسل بیس برس آپ جہاد میں رہے *** جہاں آپ حضرات کی حیثیت شیر اور چیتے کی تھی۔ 

حتی کہ آپ نے فتح پا لی، جو ساری امت کی فتح ہے *** یہ فتح آپ کی نسلوں میں بھی جاری رہے

اے جنگ کی بہترین زِرہیں زیب تن کرنے والو! *** اے دین کی سپاہ بننے کو پیدا کیے گئے بہترین لوگو!

اپنی پیشانی لاؤ، ہم انہیں چوم لیں **** یہ تو آپ کی قیادتوں اور افراد کا ہم پر حق ہے۔

اللہ، جس نے آپ کو عزت دی، اللہ ہی نے آپ کو برتر کیا *** اور اللہ نے آپ کو صبر کے کوہِ گراں بنائے رکھا

میں تو کہتا ہوں کہ اللہ نے آپ حضرات کی ان پگڑیوں میں *** بخدا وہ عزت ڈال دی جس نے آباء و اسلاف کی یاد تازہ کر دی۔ 

ہمارے آباء و اجداد ایک زمانے میں ہماری عزت تھے **** تبھی تو ہم اس روۓ زمین کے ستون بن گئے۔


ترجمہ: ابن مالک ایوبی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے