قدیم کتاب جدید طباعت کے ساتھ..



علماء اسلام میں معدودے چند مصنفین کو یہ امتیاز حاصل رہا ہے، کہ وقت اور حالات کے اعتبار سے انہوں نے بے شمار موضوعات پر کتابیں اور رسائل تصنیف کیے، اور انہیں اہل اسلام کی خدمت میں پیش کیا۔

 اس کتاب کے مصنف بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، البتہ ہماری علمی ناقدری کی بنا پر، مصنف کی لاتعداد کتابوں کی طرح یہ بھی، اب تک پردۂ خفا میں تھی۔ 


گزشتہ کرونائی انقطاع و محدودیت نے جس طرح بہتوں کو مختلف مشاغل اپنانے پر مجبور کیا، اسی طرح بعض اداروں اور جماعتوں نے اس دوران بہترین علمی و تحقیقی کام سر انجام دیئے۔ 


یہ کتاب اسی عہدِ حدبندی کا نتیجہ ہے، تعلیم و تعلم کے مسلسل انقطاع نے ادارے کی انتظامیہ کو ایک نفع بخش راہ سجھائی، مختلف ماہرینِ فن اساتذہ کی ایک ٹیم نے، گذرے ہوؤں کی ان اہم کتب کی تلاش و جستجو شروع کی، جو آج بھی مفید ہو سکتی ہیں۔ 

اور ان قدیم کتب پر مزید کام کر کے، ان کو جدید اور دیدہ زیب طباعت کے ساتھ، دوبارہ علماء و عوام کی خدمت میں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔


یہ کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور کتاب کے نام اور عنوان کے لحاظ سے وقت کی اہم ترین اور مشکل ترین ضرورت کے حل کی جانب رہنمائی کرتی ہے، ہم اس اہم ضرورت کی جانب ادارے کی توجہ اور اس عمدہ قدم کے شکر گزار ہیں۔ 

 جو حضرات موجودہ طوفانِ ارتداد کے خلاف کام کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں، یہ کتاب ان کے لیے بہترین معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ 



ابن مالک ایوبی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے