مطالعہ نظم ونسق (The study of Administration) قسط ۵


مطالعہ نظم ونسق (The study of Administration) قسط ۵


تحریر: وقار احمد (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)

تنظیم (Organization):

کام کی منصوبہ بندی اور کام کی تقسیم کا نام تنظیم ہے، دوسرے لفظوں میں: مجموعی سرگرمی کا نام تنظیم ہے۔
تنظیم کی چار بنیادیں ہیں: (1) مقصد (Purpose). (2) مرحلہ کاروائی (Process). (3) اشخاص (Persons) (4) مقام/ جگہ ( Place).

تنظیم کی اہمیت (Importance of Organization): 

تنظیم انسان کی متمدن زندگی کو پیش کرتی ہے، اگر تنظیم نہ ہوتی، تو آج کی ترقی یافتہ زندگی بھی شاید ہمیں دیکھنے کو نہ ملتی؛ چناں چہ A. Etzioni کہتا ہے: "اچھی طرح چلنے والی تنظیم کے بغیر ہمارا بہتر معیار زندگی، ہمارے تمدن کی سطح اور ہماری جمہوری زندگی ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔ 
تنظیم تمام پیداواری وسائل انسانی اور مادی؛ دونوں کے متناسب استعمال کے ذریعہ سماج کی ضروتوں کو پورا کرتی ہے۔

تنظیم کے عناصر (Elements of Organization): 

(1) مقاصد (Objectives)۔ (2) تخصص (Specialisation)۔ (3) ہم آہنگی (Co-ordination)۔ (4) درجہ بندی (Hierarchy)۔ (5) اختیار (Authotrity)۔

تنظیم کے اقسام (Types of Organization):

(1) رسمی تنظیم (Formal Organization): ایک مشترکہ مقصد کے لیے دو یا دو سے زیادہ اشخاص کی ہم آہنگ سرگرمیوں کا ایک شعوری نظام ہے، جس کی (1) ایک رسمی ساخت ہوتی ہے، (2) اس کا ایک قانونی موقف اور حیثیت ہوتی ہے، (3) اس میں کام کی تقسیم ہوتی ہے، (4) یہ قواعد وضوابط کے مطابق چلتی ہے اور (5) احکامات کا بہاؤ اوپر سے نیچے کی جانب ہوتا ہے۔
(2) غیر رسمی تنظیم (Informal Organization): شخصی روابط و تفاعل اور اس سے جڑے لوگوں کا مجموعہ ہوتی ہے؛ (1) اس کا قیام ضرورت کے مطابق عمل میں آتا ہے اور بعد از ضرورت ختم بھی ہوجاتی ہے؛ (2) یہ قواعد وضوابط کی پابند نہیں ہوتی اور (3) اس میں مواصلات واحکامات کا بہاؤ انگور کی بیل موصلات کے طرز پر ہوتا ہے۔ 

تنظیم کے نظریات (Theories of Organization):

(1) سائنٹفک مینجمنٹ نظریہ (Scientific Management Theory)
(2) کلاسیکی نظریہ (The Classical Theory)
(3) نظریہ انسانی تعلقات (The Human Relation Theory)
(4) رویہ جاتی نظریہ (Behavioural Approach)
(5) دفتر شاہی نظریہ (The Bureaucratic Theory)
(6) نفسیاتی نظریہ (The Psychological Theory)
(7) نظریات تحریک (Theories of Motivation)
(8) جدید نظریہ (The Modern Theory)
(9) ماحولیاتی نظریہ (Ecological Theory)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے