انا للہ وانا الیہ راجعونامیر الہند ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ


انا للہ وانا الیہ راجعونامیر الہند ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ


باسمہ سبحانہ تعالی

ھمارے بہت ھی عظیم المرتبت والد بزرگوار،انتہائی شفیق و محسن استاذ اور بے مثال مربی و سرپرست ، بلند پایہ عالم دین اور محدث ، دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علماء ھند کے مخلص خادم ، قوم و ملت کے متاع گراں مایہ امیر الہند ، نمونہ اسلاف ، حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ( نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ ) نہایت پاکیزگی اور دیانت و امانت کے ساتھ  76 سال تک ایک مثالی ، اصولی اور بے داغ زندگی گزارکر آج مؤرخہ ۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ مطابق ٢١ / ٢٠٢١ء عین نماز جمعہ کے وقت ( دوپہر سوا بجے ) ھمیں یتیم اور اپنے سایہ شفقت سے محروم کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ، ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی وکل شیئ عندہ باجل مسمی ۔


تمام حضرات سے عاجزانہ گزارش ھے کہ حضرت والد صاحب علیہ الرحمہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اھتمام فرمائیں اور دعاء کریں کہ باری تعالی ھمیں ، ھماری محترم المقام والدہ محترمہ ، ھمشیرہ صاحبہ اور دیگر اھل خانہ کو صبر جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائیں۔


احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ

احقر محمد عفان منصورپوری غفرلہ

۸ / شوال المکرم ١٤٤٢ھ

٢١ / مئی ۲۰۲۱ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے