اسلام مخالف وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے!

اسلام مخالف وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے!

 اسلام مخالف وسیم رضوی کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے!

  انوار الحق قاسمی نیپالی

 مشہور بدنام زمانہ،مذہب اسلام کاسخت دشمن ،موجودہ وقت کاسب سے بڑاملعون ومردود وسیم رضوی نے چند ماہ قبل مسلمانوں کی سب سے مقدس اور مقبول ترین کتاب "قرآن مجید" کی 26/آیتوں کو قرآن کریم سے نکال باہرکرنےکےلیے عدالت عظمی میں عرضی داخل کیاتھا۔

   وسیم رضوی نے 26/آیتوں کو قرآن کریم سے نکالنے کے سلسلے میں عرضی اس لیے دائرکیاتھا،کہ ان کےباطل گمان کےمطابق یہ 26/آیتیں دہشت گردی کی تعلیم دیتاہے،اور ان سے دہشت گردی کو تقویت ملتی ہے،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کایہ گمان سرا سر باطل اور فاسد تھا،جس کی بناسپریم کورٹ نےان کی عرضی کومسترد کردیا اور5000ہزار روپیےکاجرمانہ عائد کیا اور کہاکہ پھر آئندہ کبھی اس طرح کی بیہودہ قسم کی عرضی  سپریم کورٹ میں داخل نہیں کرنا۔

  علاوہ ازیں مسلمانوں کے ساتھ شیعوں نے بھی وسیم رضوی کی اس حرکت کی مذمت بیان کی اور اس کی حیاتی قبر کو بھی رونددیا۔

    باوجود اس کہ مردود وسیم رضوی کی عقل ٹھکانےپر نہیں آئی اور اس نے پھر دوبارہ یہ مذموم حرکت کی کہ اس نے"قرآن کریم" کاایک ایسانسخہ تیارکیاہے،جس میں ان 26/آیتوں کوشامل اشاعت نہیں کیاہےاورترتیب میں بھی الٹ پھیر کر دیا ہے۔

   اس ملعون نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ ہم نے"قرآن کریم" کاایک نیانسخہ تیارکردیاہے اور ایک پیس وزیراعظم نریندر مودی کےپاس بھی بھیج دیاہےاور وزیراعظم سےدرخواست کیاہے کہ اس جدید نسخے کوپورے ملک کےمدارس اسلامیہ میں داخل نصاب کیاجائے اور امید کہ مودی جی میری عرضی کوقبول فرمائیں گے اور ہرایک مدرسہ،مکتب میں اسےداخل کریں گے ۔

   وسیم رضوی کی اس حرکت سے پھر ایک بار مسلمانوں میں غم و غصہ کاماحول پایاجارہاہے اور ہر طرف سے مذمتی بیان جاری ہے۔

    مجھے سمجھ میں نہیں آرہاہے کہ اتناکچھ ہونے کے باوجود بھی وسیم رضوی اپنی حرکت سےباز کیوں نہیں آرہاہے؟ایک تنہاانسان وسیم رضوی، جس کےساتھ بظاہر کوئی نظر نہیں آتاہے ،پھر بھی  بار بار یہ حرکت کس کےاشارے پرکررہاہے؟اتنابڑاکام کسی کےنہ کسی کےاشارےہی پرکیاہوگا،ورنہ اس ملعون کےاندر کیاہمت اور جرأت ہے کہ وہ اس مذموم حرکت کاارتکاب کرسکے۔

    اکابر علماء اور دانشوران قوم کو چاہئے کہ وہ تحقیق و تفتیش کرے کہ ملعون وسیم رضوی کس کےاشارے پر یہ سب کچھ کررہاہے اور اس کےسرپرکس کاہاتھ ہے،پھر جب تحقیق ہوجائے،توکروانےاور کرنے والےدونوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،تاکہ پھر کبھی انہیں یہ سب کرنے کی جرأت نہ ہو ،اور اگر کروانےوالےکی تحقیق نہ ہوسکے،توکرنے والےوسیم رضوی کےخلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسے مثالی سزادی دی جائے۔

    اور اگر سابقہ کی طرح اس دفعہ بھی وسیم رضوی کی اس حرکت کی تحقیق نہیں کی گئی اور اسے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا،تو پھر اس کی ہمت اور بلند ہوجائے اور پھر آئندہ اسلام کےخلاف زبان کھولتاہی رہےگا،اس لیے ضرورت ہے کہ اس حرکت کی تحقیق کی جائے،تاکہ پھر اسے کبھی جرأت نہ ہوسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے